قومی کھیل ہاکی بنیادی سہولیات سے محروم ہے: اولمپئن محمد ثقلین

23 جون 2011
لاہور (حافظ عمران، وقت نیوز) ہم قومی کھیل ہاکی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہماری آسٹروٹرف غیرمعیاری ہیں، آج کا کھلاڑی بھی محنت سے جی چراتا ہے، یورپین ٹیموں کیخلاف ناکامی کی بڑی وجہ غیرمعیاری آسٹروٹرف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اولمپئن محمد ثقلین نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں کیا۔ ماڈل و اداکارہ سوہا علی ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی معیاری ڈرامے بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیا ہے۔ پروگرام میں راکس دی بینڈ کے فرحان، فیضی لکی اور وکی نے بھی شرکت کی اور اپنے آنیوالے البم کے گانے سنائے۔