معطل سلیکٹر محمد الیاس کیس ،پی سی بی نے 2 رکنی کمیٹی بنا دی

23 جون 2011
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کے معطل رکن محمد الیاس کے کیس کا جائزہ لینے کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ دو رکنی ڈسپلنری کمیٹی پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سلطان رانا اور جنرل منیجر ڈومیسٹک شفیق پاپا شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔