جمیل فخری کی یاد میں ریفرنس، بیٹے کا مالی معاونت کے 5 لاکھ لینے سے انکار

23 جون 2011
لاہور (کلچرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الحمرا ہال میں اداکار جمیل فخری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس کے مہمان خصوصی متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی تھے۔ آصف ہاشمی نے قلعہ لچھمن سنگھ کا نام جمیل فخری چوک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے زیراہتمام کمیونٹی ہال کا نام بھی جمیل فخری پر رکھا جائے گا۔ دریں اثناءمتروکہ وقف املاک کی طرف سے 5 لاکھ مالی معاونت کو جمیل فخری کے بیٹے نے لینے سے انکار کر دیا۔