اپیل برائے انسنٹو پیکج!

23 جون 2011
مکرمی! میں 19.10.2009 تا 31.3.2010 گورنمنٹ ہائی سکول لنگر مخدوم ضلع چنیوٹ کا انچارج ہیڈ ماسٹر رہا ہوں۔ میں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو سکول کے لئے وقف کر دیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سکول ہذا کا میٹرک 2009 اور 2010 کا زرلٹ A گریڈ میں رہا۔ محکمہ کی طرف سے سکول کی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر انسنٹو پیکج دیا گیا اور مجھے اس پیکج سے نظرانداز کر دیا گیا۔ گزارش ہے کہ مجھے انچارج H.M ہونے کی حیثیت میں اس انعام سے نوازا جائے۔
(منظور الٰہی EST سابقہ انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لنگر مخدوم تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ)