بچوں کے لئے بے ثمر، سمر کیمپ

23 جون 2011
مکرمی! گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اکثر سکولوں میں سمر کیمپ لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے طلباءکو چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں میں پڑھنے کا موقع کم ملتا ہے اور اوپر سے گرمی بھی ہے۔ اس گرمی میں بچوں کا چھٹیوں کے دوران سکول جانا محال ہے۔ اکثر سکولوں میں تو اساتذہ سمر کیمپ کے نام پر طلبہ و طالبات سے فیسیں بھی وصول کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ طلباءاور والدین دونوں پر ظلم ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ کے اس سلسلے کو ختم کیا جائے۔
(عبیرہ اعظم، گیریژن یونیورسٹی، لاہور کینٹ)