وزیر خزانہ کے نام

23 جون 2011
مکرمی! مہنگائی کس انتہا پر ہے یہ کوئی راز نہیں، تنخواہ یا پنشن میں پندرہ یا بیس فیصد اضافہ کسی طرح بھی اس منہ زور مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتا۔اصل ضرورت اسے کنٹرول کرنے کی ہونی چاہیے لیکن سب سے زیادہ مہنگائی کا اثر 1990ءسے پہلے ریٹائر ہونے والوں پر ہے۔ پچھلے سال ملازمین کو پچاس فیصد اضافہ دیا گیا۔ اس سے پہلے دس سال میں جو اضافہ ہوا، ان کی پنشن اور اس سے دس سال پہلے والوں کا مقابلہ 1990ءسے پہلے والے پنشنرز سے کیا جائے تو یہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر نظر آئے گا۔ سکیل16 میں1986ءمیں مجھے فقط 756/- روپے ماہوار پنشن ملنا شروع ہوئی ہے اور اب ہزاروں میں ہوتی مہے۔ اس لئے میری گزارش ہے کہ 1990ءسے پہلے والے پنشنرز کیلئے کم از کم پچاس فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔
(ایم افضل حیات، جوہر ٹاﺅن، لاہور)