واپڈا سٹی منواں

23 جون 2011
مکرمی! میں ایک پلاٹ واپڈہ سٹی منواں آباد مریدکے میں خرید بیٹھا ہوں میں نے یہ سوچا تھا کہ واپڈہ سٹی کا نام ہی کافی ہے مگر یہ پلاٹ تو دردِ سر بن گیا ہے جناب یہ سکیم 20 سال پُرانی ہے مگر نہ لوگوں کو قبضہ ملا ہے اور نہ ہی اِس سکیم کی کوئی حقیقی صورتحال سامنے آتی ہے میری گذارش ہے پلاٹوں کے قبضے دلائے جائیں۔
(عتیق احمد .... ساندہ خورد لاہور)