سانپ بھی مر جائے اور ........!

23 جون 2011
مکرمی! صدرِ ایران احمدی نژاد کے تازہ ترین بیان کی روشنی میں پاکستانی حکمرانِ وقت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ ہر قیمت پر پاکستانی ایٹمی صلاحیت کو سبوتاژ کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ ہمارے نادان حکمران اِس ضمن میں کیا حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ حکمت عملی ایسی ترتیب دی جائے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے!
(میاں خالد اختر ....کُرڑ چک چٹھے 0321-6416877)