فیفا ورلڈکپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں یونائٹیڈ سٹیٹس اور الجزائر،سلووینیہ کا مقابلہ انگلینڈ،آسٹریلیا کا مقابلہ سربیا اور چوتھے میچ میں گھانا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ میں جاری انیس ویں فٹبال ورلڈکپ کے تیرہویں روز گروپ سی کے پہلے میچ میں امریکہ اور الجزائر کی ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ امریکہ کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے آج کے میچ میں کامیابی درکار ہے، جبکہ الجزائر کی ٹیم آج کے میچ میں شکست کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔
گروپ سی کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کا مقابلہ سلووینیہ سے ہوگا۔ انگلینڈ کو ناک آؤٹ مرحلہ کھیلنے کے لئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جبکہ سلووینیہ کی ٹیم میچ برابر کرنےکی صورت میں بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالے گی۔
ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں آج پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور سربیا کی ٹیموں کے درمیان نیلسپروٹ میں ہوگا۔ سربین ٹیم آج کا میچ برابر کرنے کی صورت میں بھی اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرسکتی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف کامیابی کی صورت میں ہی اگلہ مرحلہ کھیلنے کی امید کرسکتی ہے۔
گروپ ڈی میں آج دوسرا میچ پوائنٹس لیڈر گھانا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں جرمنی اور گھانا کی دونوں ہی
ٹیمیں پری کوارٹرفائنل مرحلہ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ تاہم یہ میچ ہارنے والی ٹیم اگلا مرحلہ کھیلنے کے لئے مشکلات
سے دوچار ہوسکتی ہے۔