کرنٹ اکاونٹ میں 79 فیصد کمی، 13 برس میں سب سے کم 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 79 فیصد کمی کی گئی۔  جو 13 سالوں میں سب سے کم خسارہ ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2023ء-24ء میں 79 فیصد کم ہو کر 681 ملین ڈالر رہ گیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 3.275 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق یہ گزشتہ 13 سالوں میں سب سے کم خسارہ ہے۔ یہ نمایاں کمی تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی اور ترسیلات زر میں11 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

حرمتِ استاد اور اقبال

بچہ جب اس دنیا میں آنکھ کھولتا ہے اس کے بعد اس کی سب سے پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ...