فیروزوالہ: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ،4 افراد زخمی 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔موٹروے فیض پور انٹرچینج کے قریب ڈیمپر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت بچوں کو روندڈالہ جس کے نتیجہ میں خاتون آسمہ مزمل ہلاک جبکہ اس کا شوہر مزمل  اور بچے زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ڈیمپر سمیت فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کوٹ عبدالمالک دوساکو چوک کے قریب تیز رفتار بس نے دو راہگیر خواتین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...