پاکستان میں تمباکونوشوں کی تعداد2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد
میرپور خاص (نامہ نگار) میڈیاکے تعاون سے ہی تمباکونوشی میں کمی اور پاکستان کو سگریٹ نوشی سے پاک ملک بنانے کا حصول ممکن ہے۔ یہ بات ایک مشاورتی اجلاس میں بتائی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں تمباکونوشوں کی تعداد تقریباً دو کروڑ نوے لاکھ ہے۔ پاکستان میں تمباکونوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج پر 2019 میں 3.85 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق مقررین نے تمباکونوشی سے بچائو میں سگریٹ نوشوں کی مدد اور اس سلسلے میں طبی امداد کے بہتر استعمال کیلئے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور کم نقصان دہ مصنوعات کیلئے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔