فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ پہلی مرتبہ انسانی اور سماجی شعبوں کی ترقی و خوشحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔پہلی مرتبہ انسانی اورسماجی شعبوں کی ترقی وخوشحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 23, 2021
انھوں نے لکھا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پنجاب کے عوام کی دل کی آواز ہے۔ اب پنجاب کے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے سے سالانہ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔ ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن میں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ 31 دسمبر تک پنجاب کے 11 کروڑ عوام یہ سہولت گھرکی دہلیزپر دستیاب ہوگی۔
ہیلتھ کارڈ پنجاب کے عوام کی دل کی آواز ہے۔اب پنجاب کے ہر خاندان کو 7لاکھ20ہزار روپے سے سالانہ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن میں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔31دسمبر تک پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام یہ سہولت گھرکی دہلیزپر دستیاب ہوگی
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 23, 2021
فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا ہے، اس سال 369 ارب روپے سے پنجاب میں صحت کا شعبہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے جارہا ہے، درجنوں بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت سےپنجاب کے عوام صحت کے شعبہ میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔
پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا ہے۔اس سال 369 ارب روپے سے پنجاب میں صحت کا شعبہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے جارہا ہے۔درجنوں بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت سےپنجاب کے عوام صحت کے شعبہ میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 23, 2021