معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے مشہور کردار انجلی کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔عائزہ خان کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو جس میں بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی بنی ہوئی ہیں سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ عائزہ خان نہ صرف ویڈیو میں انجلی کی طرح نظر آرہی ہیں بلکہ بالکل ان کی طرح اداکاری بھی کررہی ہیں۔ انجلی کا کردار فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ادا کیاتھا۔عائزہ خان نے انجلی کے کردار میں اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے ڈرامے میں یہ کردار ادا کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کب آپ میرا یہ روپ دیکھیں گے۔واضح رہے کہ عائزہ خان نےانجلی کا کردار اپنے آنے والے ڈرامے لاپتہ میں ادا کیا ہے۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان ایک ٹاک ٹاکر کے کردار میں نظر آئیں گی اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی مشہور فنکاراں کی طرح کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram