کراچی میں پولیس نے بپھرنے والے قربانی کے جانور کو مارنے کے لیے جدید اسلحے کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈسمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق اسکیم 33میں قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے پر فائرنگ میں استعمال ہونے والی ایک رائفل بھی قبضے میں لے لی ہے اور فوٹیج میں نظر آنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے،خیال رہے کہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی ہاسنگ سوسائٹی(اسکیم 33)میں قربانی کے لیے لایا جانے والا بھینسا بپھر گیا تھا، رسی توڑ کر بھاگنے والے بھینسے کوسیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا بھینسے کو 20سے زائد گولیاں ماری گئیں، زخمی ہونے کے باوجود بھینسا بھاگتا رہا اور نڈھال ہونے کے بعد اسے ذبح کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024