دبئی کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چین آئندہ تعلیمی سال کے آغاز پر دبئی میں اپنا پہلا سرکاری سکول کھولے گاجس میں 2 ہزار طلبہ کی گنجائش ہوگی۔ الامارات الیوم کے مطابق چینی سکول کی عمارت مردف کے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے، یہاں چینی نصاب پڑھایا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ سکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے، نصاب میں چین کی سرکاری زبان، سائنس، ریاضی، ٹیکنالوجی انجینیئرنگ، اخلاقیات، سپورٹس اور فنون لطیفہ وغیرہ شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں چین کے سرکاری سکول میں دوسری زبان عربی ہوگی جبکہ اسلامیات اور سماجی مطالعات کا مضمون بھی شامل ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024