شمالی ضلع کپوارہ کے نوگام ہندوارہ علاقہ میں سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف)کے ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل کا استعمال کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ نوگام سیکٹرہندوارہ میں قائم 116بی ایس ایف کیمپ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہا ں ایک اہلکار رویندر کمارنے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلائی ۔ خون میں لت پت جوان کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ دم تو ڑ بیٹھا تھا ۔ رویندر کمار کے ساتھی اہلکاروں کے مطابق وہ حکام بالا کے رویے اور گھریلو معاملات پر پریشان تھا۔رویندر کمار چھٹی پر گھر جانا چاہتا تھا لیکن اسے چھٹی نے دی جا رہی تھی ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024