خورشید شاہ کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ، فریقین سے دستاویزی ثبوت طلب
سکھر(نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات چھپانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاہے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے دستاویزی ثبوت طلب کرلیئے ہیں ۔فریقین کو ایک ہفتے کے اندردستاویزات جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر شاہ نے خورشید شاہ کی الیکشن 2018میں کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست گزار نے خورشید شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ سید خورشید شاہ نے شاہ فوڈ انڈسٹری اپنے نامزدگی فارم میں ظاہر نہیں کی،انہوں نے 2011 میں یہ انڈسٹری خرید کی اور 2017 میں مالکانہ حقوق حاصل کیے۔