بلاول بھٹو کا خوف عمرانی ٹولے کے اعصاب پر سوار ہے ،مرتضیٰ وہاب
کراچی (وقائع نگار )وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی زبان پر پیپلز پارٹی کے خلاف ابدی مخاصمت ہے، بلاول بھٹو کسی کو اکیلا چھوڑ کر نہیں گئے، کیونکہ وہ جیالوں کے دل کی دھڑکن ہیں،بلاول بھٹو کا خوف عمرانی ٹولہ کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی محافل میں مخالفین کے لیے سریہ اور ڈنڈے کی بات کرنا ذہنی فاشزم ہے، انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری لوگوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی مفادات کے برخلاف اقدامات کرکے ملک اور قوم کو خوشحالی وترقی سے بہت پیچھے لے گئے ،لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے قائد کی بصیرت کے مطابق عوام کے مفادات کا خیال رکھا اور ان کی سوچ اور ویڑن کے مطابق مثبت اور تعمیری اقدامات و پالیسیوں سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا، پی ٹی آئی ملک پر توجہ دینے کے بجا ئے سیا سی انتقا م کی رو ش پر چل رہی ہے جس کے با عث عوامی مسائل دن بدن بڑ ھ رہے ہیں اور ملک دن بدن پیچھے جا رہا ہے۔