کراچی میں فائرنگ، پرتشدد واقعات 4افرادہلاک،2زخمی
کراچی(این این آئی) کراچی میں فائرنگ، پرتشدد اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک خاتون سمیت4افرادجاں بحق جبکہ2زخمی ہوگئے ۔ سپر ہائی وے مدینہ کالونی میںگھر سے 65سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔مقتول کی شناخت 65سالہ علی جان ولدخان جان کے نام سے ہوئی ہے۔بلدیہ ٹائون نمبر14 میں چھریوں کے وار سے 16سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا،مقتول کی شناخت16سالہ علی ولد ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔لانڈھی کے علاقے الکرم گیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا، جس کی شناخت25سالہ غلام اللہ خان ولدمختار کے نام سے ہوئی ہے۔ادھرمنگھوپیرکے علاقے ونگی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔