سلیکٹڈ وزیراعظم کا انتشار پھیلانے والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے: نیر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کا واشنگٹن میں عمران خان کی تقریر پر شدید ردعمل امریکہ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا نفرت بھرا اشتعال انگیز اور انتشار پھیلانے والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے امریکہ میں کنٹینر والی تقریر کینسر زدہ زینیت کی عکاس ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پیر کو ردعمل کے بیان میں کہا ہے کہ سربراہان غیر ملکی دوروں میں قومی خودداری خود مختاری اور قومی مفادات اجاگر کرتے ہیں پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا تر ملک کی آزادی اور خودمختاری جزو ایمان سمجھتی ہے نیر بخاری نے کہا کہ زولفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو نے امریکی دوروں میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ایوان نمایندگان میں تاریخی خطاب کئیقومی راہنما ملک کی آن بان اور شان و شوکت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ خالی الدماغ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ بیرونی دوروں میں کھلنڈرا پن کی نہیں فہم و فراست کی اہمیت ہوتی ہیعمران خان خواہ سلیکٹڈ ہء سہی لیکن ملک کی عزت و توقیر کا خیال رکھیں نیر بخاری نے کہا کہ ملک میں حکومتی کارکردگی سے اور بیرون ملک" عزت" ساکھ اور کردار سے ہوتی ہین آئی ایم ایف" جانے پر خودکشی کرنے والے عمران خان امریکہ میں مزید قرض کی بھیک مانگیں گے نیر بخاری نے خبردار کیا کہ گرقومی مفادات کا سودا کیا گیا تو قوم حساب کے لئے تیار ہے۔