پاسپورٹ آفس سے سینکڑوں ویز ا سٹیکرز کی غیرملکیوں کو فروخت کا انکشاف
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق حکومتوں کے دور میں پاسپورٹ آفس سے سینکڑوں ویزا سٹیکرز غیر ملکیوں کو فروخت کرنے کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ غیر قانونی دھندے سے کروڑوں روپے بنائے گئے جبکہ، پاسپورٹ آفس میں 150 غیر قانونی بھرتیاں بھی پکڑی گئیں۔ ایف آئی اے نے پاسپورٹ حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویزا سٹیکرز کے غیر قانونی دھندے کا تمام ریکارڈ 26 جولائی تک فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق چوری شدہ ایک ویزا سٹیکر لاکھوں روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ دس برسوں کے دوران پاسپورٹ آفس میں ڈیڑھ سو سے زائد خلاف ضابطہ بھرتیوں کی بھی انکوائری شروع کی گئی ہے۔