خرم رسول کیخلاف سکریپ ریفرنس میں گواہ کا بیان قلم بند
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میںسابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی کے مشیرمیاں خرم رسول کیخلاف سکریپ ریفرنس میں گواہ کابیان قلمبند کر لیا گیا ہے ،احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے مشیرمیاں خرم رسول کے خلاف سکریپ ریفرنس میں گواہ کابیان قلمبندکرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران میاں خرم رسول کو اڈیالہ جیل سے بکتربندگاڑی میں لاکرعدالت پیش کیاگیا اس موقع پرعدالت نے ایک گواہ کابیان قلمبندکیااور مزیدسماعت2اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔