پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے۔حیدر عباس رضوی
کراچی (سٹی نیوز)حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے ہمیں یکجا ہوکر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہوگا،برداشت،صبر رواداری کو فروغ دیتے ہوئے امن کے پھول بکھیرنا ہونگے۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف عزادار کے روح رواں حکیم مرتضیٰ جارچوی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حامد عبا س رضوی و دیگر بھی موجود تھے ۔