جنرل الیکشن میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ،شاہد ہ رحمانی
کراچی ( سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا جنرل ورکرز اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت شعبہ خواتین کراچی کی صدر شاہدہ رحمانی نے کی اجلاس کا ایجنڈا 25 جولائی یوم سیاہ تھا جسے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر منائیں گی اجلاس میں کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سردار خان اور نجمی عالم نے خصوصی جبکہ کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی، سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ سمیت دیگر خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ 25 جولائی وہ سیاہ ترین دن ہے جب عوام کا مینڈیٹ چورا کر سلیکٹڈ حکومت بنائی گئی ایسی حکومت جس نے جنرل الیکشن سے پہلے پاکستان کی غریب عوام سے ان گنت دعوے اور وعدے کیے اور ان کو سنہرے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، سو دن میں ملک کو ترقی پر گامزن کرنے کا دعوٰی کرنے والی پی ٹی آئی ایک سال میں بھی کچھ نہ کر سکی عوام کو رلیف دینے کے بجائے ان کی چیخیں نکلوا دیں نوکری یا گھر دینا تو دور کی بات ہے تجوزات کے نام پر عوام کے سر سے چھت اور روزگار بھی چھین لیا گیا ہے ملکی معیشت کو تباہ اور عوام پر مہنگائی کا راج لاگو کر دیا گیا ہے ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کو بھی خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی، جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت پاکستانی تاریخ کی سب سے ناکارہ و نااہل حکومت ثابت ہوئی ہے جو ملک کے کسی بھی ادارے میں اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے عوام کا خون نچوڑنے اور ان پر مہنگائی اور ٹیکسوں کی صورت میں بے جا ظلم ڈھانے والی کٹھ پتلی حکومت اپنے دن گن لے کیونکہ اب عوام چپ نہیں بیٹھے گی 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی یوم سیاہ لاکھوں کی تعداد میں آئی ہوئی عوام کے ساتھ جناح گراونڈ کراچی میں منائے گی جس میں اپوزیشن کی کئی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔