پاک فلم انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہے، اداکارہ بندیا
کراچی (سٹی نیوز) پاک فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ بندیا جو کہ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں انھوں نے کہا ہے کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پاک فلم انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ہدایتکار ثاقب ملک، ندیم بیگ، عاصم رضا اور نبیل قریشی بے حد اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہدایتکار ثاقب ملک نے فلم باجی میں اداکارہ میرا کو ایک مضبوط کردار میں پیش کر کے سونے پہ سہاگہ کام ۔کیا فنکاروں کے ساتھ سینئر فنکاروں سے بھی استفادہ کرنا چاہئے۔