شریف فیملی کا پول کھل چکا ہے:شاہ زید خان
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ شریف فیملی کا پول کھل چکا ہے اور ان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے، غریب قوم کا مال کھانے والوں کا یوم حساب جاری ہے، پاکستان میں منی لانڈنگ کے بانی نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،رشوت،بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینا ان کاپرانا طریقہ وار دات ہے، شریف فیملی نے سیاست میں پیسے اور کر پشن کو متعارف کر ایا۔انہوں نے کہاکہ شر یف برادران قتدار میں مخالفوں کے گلے اور مشکل میں پاؤں پکڑتے ہیں اورجہاں منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہوں بلیک میلنگ اور دھمکیاں دیتے ہیں۔