اے سی رائیونڈ عدنان بدرکاپٹوار خانہ اور اراضی ریکارڈسنٹر کا دورہ
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے پٹوار خانہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے 3 پٹوار خانہ کو پٹواریوں کی غیر موجودگی اور پرائیویٹ افراد کی موجودگی پرسیل کیا اور شفقت علی موضع رائے، محمد علی بچھے کی ماجا اور امجد پٹواری موضع لدھے کی نواں کے پٹوار خانہ کو سیل کردیا۔ڈومیسائل برانچ، ڈائری برانچ اور دیگر برانچز کا جائزہ لیااورپبلک فیڈ بیک لیااور ڈائری کلرک کے غیر حاضر ہونے پر جواب طلبی کر لی گئی۔علاوہ ازیں انہوں نے دوران وزٹ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور28کھیوٹ کے مسائل، 82 اراضی انتقال کے مسائل پائے گئے۔