نابینا طلبہ کا اعزاز ،میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی
لاہور (پ ر) عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ فار دی بلائنڈ کے تمام طلبہ نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ نبیرہ عندلیب سر فہرست رہیں انہوں نے 905 نمبر حاصل کئے مقدس شہزادی نے 851، عبداللہ رشید نے 802، محمد اسامہ شفیق نے 802 عائشہ عاطف بٹ نے 792 محمد احسن علی نے 774 اور محمد نعمان ندیم نے 705 نمبر حاصل کئے۔