ملک میں احتساب کے نام پربدترین انتقامی کارروائیا ں جاری ہیں:پیر اشرف رسول
فیروزوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما اوررکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر بدترین سیاسی انتقامی کارروائیا ں جاری ہیں، (ن) لیگی رہنمائوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے یہ ملک و قوم کی خدمت نہیں ملکی اداروں کی ساکھ دائو پر لگانے کے مترادف ہے حکومت اداروں کو ذاتی جاگیر سمجھ کر اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے جس کے نتائج موثر برآمد نہیں ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ رچناٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ ملکی معیشت کو مفلوج بنانا ملکی خدمت نہیں بلکہ بہت بڑی زیادتی ہے