دہشتگردی کا خاتمہ معاشی، معاشرتی بقاء کیلئے ناگزیر ہے:ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ اور ہسپتال میں ہونے والے دھماکوں کی پرُروز مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ معاشی، معاشرتی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ اور خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ڈیر اسماعیل خان میں ہونیوالوں دھماکوں کی پرروز مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ازلی دشمن بھارت کا ہاتھ ہے جو ملک کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتا ہے۔