Waqt News
Saturday | January 16, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت وسائل فراہم کرے گی: میاں اسلم اقبال
  • شہر میں پرچون سطح پر برائلرگوشت کی قیمت 7روپے اضافہ
  • آئی ٹی سیکٹرز کے2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 44 کروڑ 21لاکھ 9ہزار روپے کی منظوری
  • پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

کرکٹ ورلڈ کپ! تجزیہ و احتساب

Jul 23, 2019 10:34 PM, July 22, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کرکٹ ورلڈ کپ! تجزیہ و احتساب

کرکٹ کپ ٹورنامنٹ جو 30 مئی کو شروع ہوا تھا۔ بالآخر 14 جولائی کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ قوم ذہنی تشنج اور جذباتی ہیجان سے باہر نکل آئی ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی فٹ بال کپ اور اولمپکس کی طرز پر ہونے لگا ہے۔ ہر چار سال بعد کرکٹ میلہ! ایک طویل عرصہ تک کرکٹ منقارزیر پر رہی اور اس قسم کی تقریبات کی متحمل نہ ہو سکی۔ وہ تو بھلا ہو برصغیر کی ٹیموں کا جنہوں نے اسے ہمت اور حوصلہ بخشا۔ قریباً دو ارب کی آبادی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بدولت سیم و زر کی ریل پیل۔ عبادت اور جنون کی حد تک ’’سپورٹ لوور کرائوڈ‘‘ یہ کھیل غربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں۔ گمنامی سے مراد یہ ہے کہ اب بھی یہ اپنی جنم بھومی انگلستان میں پہلے نمبر کا کھیل نہیں ہے۔ ساکر (فٹ بال) اور ٹینس کے بعد ا س کا مقام آتا ہے۔برصغیر کی صورت اسکے برعکس ہے۔ کسی زمانے میں ہاکی بڑا مقبول کھیل ہوتا تھا۔ دھیان چند کا نام آج بھی لوگ بڑے ادب اور احترام سے لیتے ہیں۔ بال اس کی ہاکی کے ساتھ گوند کی طرح چپکا رہتا تھا۔ کئی دفعہ شک کی بنا پر ہاکیاں بدلی گئیں۔ اسکے ہاتھوں کا معائنہ ہوا لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا…میں نے اپنے سابقہ کالم میں 1964ء کے لاس اینجلس اولمپک کا ذکر کیا ۔ پاکستان نے جب ورلڈ کپ جیتا تو ساری پاکستانی قوم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ اسی طرح روم اولمپکس کے بعد بھی ٹیم کی بڑی عزت افزائی ہوئی۔ شہر شہر کھلاڑیوں کو پھرایا گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اُن کا دیدار کرنے، اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچ گئے…جس طرح قوموں پر عروج و زوال آتا ہے اسی طرح کھیلوں پر بھی اچھے بُرے وقت آتے ہیں۔ آج ہاکی کا کھیل بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ کھلاڑی گوشہ گمنامی میں آ گئے ہیں۔ نت نئی ہار کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بھی لوگ پہچانتے ہیں۔ سیکو بھائی، نِکو بھائی۔ یہ بھائی وہ بھائی، بھائیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ماضی میں لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہو گئے تھے۔ چند ٹیسٹ کھیلے، ناکام ہو کر تبصرہ نگاروں کی پلٹن میں بھرتی ہو گئے ہیں چونکہ ملک میں ٹی ۔ وی چینلز کی بھرمار ہے۔ اس لیے گلشن کا کاروبار چلتا رہتا ہے۔ چینلز کو تبصرے کے لیے ’’نگ‘‘ بھرتی کرنا پڑتے ہیں۔ انکے تبصرے بڑے دلچسپ ہوتے ہیں۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ کھیل کے تکنیکی پہلوئوں پر نظر نہیں ڈال رہے۔ اپنی محرومیوں کا رونا رو رہے ہیں۔ بورڈ ان کی توپوں کی زد میں ہوتا ہے کیونکہ اس نے ان کو بھرتی نہ کر کے گناہِ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے۔ سلیکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں، بائیس کی گنجائش نہیں ہوتی۔ ہر کھلاڑی پر تنقید کرنا یہ اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں۔ بالفرض کوئی ناپسندیدہ کھلاڑی سنچری بھی بنا لے تو ان کا استدلال بڑا دلچسپ ہوتا ہے۔ اس ایزی وکٹ پر دو سو آسانی سے بن سکتے تھے۔ یہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لایا۔ اسی طرح کوئی بولر شومئی قسمت سے پانچ وکٹیں گرائے تو ان کی تسلی نہیں ہوتی۔ ہیٹرک آسانی سے ہو سکتا تھا۔ تیسری وکٹ لینے کے لیے جب وہ دوڑا تو اس کے قدموں میں ’’رِدم‘‘ نہیں تھا۔ نیز بازو کو ٹھیک طرح سے گھما نہیں پایا۔ پتہ نہیں یہ فارسی محاورہ کب اور کس شخص کے لئے وضع کیا گیا تھا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

دروغ گورا بہانہ بسیار

اسی طرح فنِ پہلوانی کو بھی برصغیر میں خاص مقام حاصل تھا۔ بھولو پہلوان رستم زمان گاما پہلوان جس نے ایک ہی جھٹکے میں زیسکو کی کلائی موڑ دی تھی۔ یہ فن بھی اپنی موت آپ مر رہا ہے۔ اب جو پہلوان آ رہے ہیں وہ کھلاڑی کم اور بدمعاش زیادہ ہیں۔ آٹھ دس بھائیوں ا ور ان کے حامیوں کا ٹولہ پہلے سے ہی مخالف پہلوان کو تنبیہ کرتا ہے۔ ’’ہارنے میں ہی تمہاری عافیت ہے۔‘‘ بالفرض اپنے پہلوان کو ہارتا دیکھیں تو سارے اکھاڑے میں اُتر کر دھینگا مُشتی شروع کر دیتے ہیں۔یہ تو جاپانی پہلوان انوکی کو بھی زد و کوب کرنا چاہتے تھے، وہ تو بھلا ہو پولیس کا جس نے لاٹھی چارج کر کے اسکی جان بچائی! ایک کھیل جس پر پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتا تھا وہ اسکواش ہے۔ ایک طویل عرصہ تک پاکستان عالمی چیمپئن رہا۔ جہانگیر خان اور جان شیر زمان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ بدقسمتی سے انہیں بھی پذیرائی نہ ملی۔ آج ایک عام پاکستانی انہیں جانتا تک نہیں ہے۔ یہ صرف اس اسکواش کو جانتے ہیں جو اوکاڑہ مچل فروٹ فارم میں کشید کی جاتی ہے۔

نوائے وقت سروس

اب ذرا اپنی ٹیم کی کارکردگی پر نظر دوڑائیں۔ ملک میں بحث چھڑ گئی ہے کہ سرفراز الیون کی کارکردگی اچھی تھی یا خراب تھی۔ جذباتیت سے قطع نظر ہمیں ا یک بات نہیں بھولنی چاہئے جو ٹیم حال ہی میں آٹھ میچ ایک تسلسل کے ساتھ ہاری ہو اس سے ورلڈ کپ جیتنے کی توقع کیسے کی جا سکتی تھی؟ یہ تو افغانستان سے وارم اَپ میچ بھی ہار گئے تھے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ معجزہ بھی تو ہو سکتا ہے۔ UN PREDICTABLE ٹیم ہے۔ خاص دن میں ہمالیہ کو بھی سر کر سکتی ہے۔ بالفرض اس استدلال کو درست مان لیں تو بھی ہمالیہ کی ایک آدھ چوٹی فتح کی جا سکتی ہے۔ دس چوٹیوں کو تو نہیں پھلانگا جا سکتا… اسکے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے جس اگر ۔ مگر ۔ نے 1992ء میں پاکستان کو فائنل میں پہنچایا تھا ، وہی اگر مگر ان کے راستے میں آ گئی تھی اگر انگلینڈ ہندوستان سے ہار جاتا تو سیمی فائنل میں پہنچ جاتے۔ قرائین اور شواہد سے لگتا ہے کہ لالے پاکستان کو باہر رکھنے کے لیے جان بُوجھ کر ہارے ہیں۔ وہ جو کہتے ہیں چاہ کُن راہ چادر پیش، وہ اپنی ہی حکمت عملی کا شکار ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی بجائے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلتے تو ہو سکتا ہے جیت جاتے۔ پاکستان تو خیر اوپر نہیں جا سکا۔لالے بھی ہار کا غم چار سال تک نہیں بھول پائیںگے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا۔ وہ ہو جاتا تو ہندوستان اس وقت نیوزی لینڈ کو آسانی سے ہرا سکتا تھا۔ اسی طرح پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ سری لنکا کمزور ٹیم تھی۔ آسانی سے ہار جاتی۔ سب سے بڑی ٹریجڈی ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلنے میں ہوئی۔ ایسی ٹیم جو باقی ٹیموں کی ’’دُھر‘‘ بنی ہوئی تھی۔ اس نے پاکستان کو نہ صرف ہرایا بلکہ رن ریٹ کے اعتبار سے قہر مذلت میں دھکیل دیا۔اتنا بڑا خسارہ آخری چار میچ جیت کر بھی پورا نہ ہو سکا۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔

 ڈی پی او اٹک کی اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ 

(All Eliments of Nature conspired Against The Team.)

تمام عناصر قدرت نے مل کر ٹیم کو شکست دی۔

اب رہا سوال کپتانی کا۔ سرفراز کسی اعتبار سے بھی کپتانی کا اہل نہیں۔ ایک تو اس کی فارم محل نظر ہے جو دن بدن گرتی جا رہی ہے بلکہ گر چکی ہے۔ جس شخص کی ٹیم میں بطور کھلاڑی جگہ نہ بنتی ہو‘ وہ کپتانی کیسے کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ کھلاڑیوں میں اعتماد بحال کرنے یا ڈسپلن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر شخص کو انگریزی آتی ہو۔

لیکن کرکٹ میں انگریزی جاننا بوجہ ضروری ہے۔ یہ چند رٹے رٹائے جملے بھی ٹھیک طرح سے نہیں بول سکتا۔ جب بات کرتا ہے تو یوں گمان ہوتا ہے کہ کسی نے اس کو دبوچا ہوا ہے۔ جمائی لینا تو ایک قدرتی عمل ہے‘ لیکن یہ توجمائیوں پر جمائیاں لے رہا تھا۔ اس کو پتہ تھا کہ کیمروں کی زد میں ہے۔ نیک بخت منہ پر ہاتھ ہی رکھ لیتا۔ شعیب ملک اچھا پلیئر رہا ہے۔ عمر کے اعتبار سے کھیل کے لحاظ سے یہ اپنی اننگ کھیل چکا ہے۔ اگر ہم اپنی سابقہ تاریخ دیکھیں تو ماسوائے عمران خان اور چند دیگران کے پلیئر اپنی مرضی سے نہیں جاتے۔ انکے آگے ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں اور پھر دھکے دیکر نکالا جاتا ہے۔ آنے والے وقت کا ادراک کرکے ان دونوں کھلاڑیوں کو ازخود ریٹائر ہو جانا چاہئے ثانیہ مرزا بھی اپنے کیریئر کے آخری مراحل میں ہے۔ انہیں چاہئے کہ اپنی فراغت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی گوشہ چمن میں بیٹھ کر پرانی یادوں کے چراغ جلائیں۔ میٹھی میٹھی باتیں کریں۔ اگر شعیب ملک کو کرکٹ سے اتنا ہی پیار ہے تو اس سے منسلک کئی شعبے ہیں۔ ایمپائر بنایا جا سکتا ہے کوچنگ کیلئے قسمت آزمائی کی جا سکتی ہے یا پھر آسان ترین کام کمنٹری کرنا ہے۔ آخر رمیز راجہ بھی تو اپنے پھسپھسے مزاج کے باوصف ایک کامیاب کمینٹیٹر ہے۔

 گوجرخان، شوہر کو قتل کرانے والی بیوی ، اجرتی قاتل گرفتار 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

شوکت علی شاہ


مشہور ٖخبریں
  •  نیا سال نجومیوں کی نظر میں

    Jan 04, 2021
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • پریس کانفرنس:مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ...

    Jul 06, 2019 | 16:51
  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019، پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    Apr 18, 2019 | 14:07
  •  نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ...

    Dec 23, 2020 | 13:12
  • وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں ویڈیو لنک سے12دسمبر کو ...

    Dec 05, 2020 | 15:52
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

    Jan 15, 2021 | 18:05
  • سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی دل میں تکلیف کے بعد اسپتال ...

    Jan 15, 2021 | 17:58
  • کوروناسے صحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں ...

    Jan 15, 2021 | 17:52
  • سعودی عرب میں10دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری 

    Jan 15, 2021 | 17:44
  • سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام میں سینما گھروں کا افتتاح

    Jan 15, 2021 | 17:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اسلام آباد کی کشش، مہنگا پٹرول اور جماعت اسلامی ...

    Jan 15, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

    Jan 14, 2021
  • حقیقی سیاسی کارکن ندیم افضل چن کی رخصتی اور پی ٹی ...

    Jan 14, 2021
  • جزائے متعلق صدارتی آرڈینینس کی بجائے حکومتی ...

    Jan 13, 2021
  • 1

    وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

  • 2

    پرتشدد قوم پرست تنظیموں پر  پابندی کا صائب مطالبہ

  • 3

    اسامہ ستی قتل کی انکوائری رپورٹ

  • 4

    پرامن افغانستان خطہ کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں

  • 5

    وزیر اعظم کی وزرا کو کارکردگی  بہتر بنانے کی ہدایت 

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  28؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  13؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل‘  27؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  12؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر‘  26؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  11؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • این جی اوز کا کردار 

    Jan 15, 2021
  • مقبوضہ کشمیر۔نسل کشی کب تلک ؟ 

    Jan 15, 2021
  • سانحہ مچھ اور را کا مکروہ چہرہ 

    Jan 15, 2021
  • حکومت اور حکمرانی

    Jan 15, 2021
  • ’’حضرت سُلطان باہوؒ ،علامہ اقبالؒ اور ...

    Jan 15, 2021
  • ایک مسلم سا کسی کا اُوج نہیں ہے

    Jan 15, 2021
  • کورونا سے زیادہ خطرناک

    Jan 15, 2021
  • کسان تحریک کے خلاف مودی کے اوچھے ہتھکنڈے 

    Jan 15, 2021
  • سرکاری ملازمین اور بادشاہی شرارت

    Jan 15, 2021
  • پاکستان کا صنعتی پہیہ گھوم رہا ہے 

    Jan 15, 2021
  • 1

     خدمت انسانیہ، مفت علاج اور ادویات

  • 2

    حمید نظامیؒ کی یاد میں 

  • 3

    بے اولادی کو روگ نہیںبنائیے 

  • 4

    درد بنتا ہے فغاں

  • 5

    کرونا سے  بچا لے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 2

    ایک روحانی انقلاب

  • 3

    تمدن آفریں

  • 4

    اوصافِ حمیدہ

  • 5

    علم اورصحابہ کرام

  • 1

    جدوجہد

  • 2

    مسلمان 

  • 3

    تقدیر

  • 4

    معاشیات

  • 5

    مظہر

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    یورپ 

  • 3

    فضا

  • 4

    علم اور مذہبی واردات و مشاہدات

  • 5

    ذوقِ

منتخب
  • 1

    ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

  • 2

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 3

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا

  • 2

    پیٹرول کی قیمت میں11روپے سے زائد اضافےکافیصلہ آج متوقع

  • 3

    لاہور میں گھر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد

  • 4

    سال نو کے پہلے ہی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری دفعہ اضافہ

  • 5

    ٹرمپ کی بیٹی اور داماد نے قومی خزانے سے ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر ٹوائلٹس میں بہا دئیے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group