عورت ہی کیوں تشدد کا شکار
مکرمی! پاکستان میں گھریلو تشدد کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ روز ایک نیا کیس سُننے میں آتا ہے۔ کبھی یہ بھی سُننے میں آتا ہے کہ شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو جان سے مار دیا اور کئی عورتیں ایسی ہیں جو خاموشی سے اپنا رشتہ بچانے کے لیے شوہر کا ظلم و ستم برداشت کرتی رہتی ہیں۔ شوہر بیوی کو مارنا اپنا حق سمجھتا ہے۔ حال ہی میں گلوکار و اداکار محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام لگایا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس طرح کچھ عورتیں تو اپنے خلاف مظالم پر آواز اُٹھا لیتی ہیں جبکہ باقی بہت سی عورتیں ایسی ہیں جو سب کچھ خاموشی سے برداشت کرتی ہیں۔ (معروشہ امتیاز لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی)