ننھے برطانوی شہزادے جارج کی 5 ویں سالگرہ
لندن (آئی این پی ) برطانیہ کے تیسرے ولی عہد شہزادہ جارج کی پانچویں سالگرہ پر سرکاری تصاویر جاری کر دی گئیں ۔ان تصویروں میں ننھے شہزادے انتہائی خوش نظرآرہے ہیں۔ شہزادہ جارج کی آج پانچویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کی گئی نئی تصویر 9 جولائی کو کلیرنس ہائوس کے باغ میں لی گئی تھی ۔