اسرائیل کا شامی فوجی اڈے پر ایک اور حملہ
دمشق (اے ایف پی) اسرائیل نے شامی فوجی بیس پر فضائی حملہ کیا۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا جو میزائل تیار کرنے کیلئے ایرانی ماہرین کی زیر نگرانی کام کرتی ہے۔ یہ ورکشاپ میساف میں واقع ہے۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔