اسرائیل نے شام سے800 وائٹ ہیلمٹ کے ورکرز، خاندانوں کو اردن پہنچا دیا
تل ایب (آئی این پی) اسرائیل نے شام میں سے 800 افراد کو بچا کر اردن پہنچا دیا۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اس کی فوجی دستوں نے جنوبی شام میں آٹھ سو وائٹ ہیلمٹ امدادی ورکروں اور ان کے اہلِ خانہ کو اردن پہنچا دیا ہے۔ ریڈیو کے مطابق ان امدادی کارکنوں کے انخلا کی اپیل امریکا اور یورپی اقوام نے کی تھی۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انخلا کی یہ کارروائی حکومت کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ دوسری جانب اردن نے واضح کیا ہے کہ وہ ان وائٹ ہیلمٹ شامی رضاکاروں کو برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی منتقل کر دے گا۔