جنوبی افریقہ میں 11 ٹیکسی ڈرائیور قتل ‘4 زخمیہوگئے
جوہانس برگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو نیٹل میں مسلح افراد نے 11 منی بس ٹیکسی ڈرائیورز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین اپنے ساتھی کی آخری رسومات کے بعد واپس آرہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ 4 ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ مقتولین ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں حملہ ہو گیا۔