25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح لیکر طلوع ہو گا: عامر ڈوگر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) این اے 155 حسن آباد نجم الحسین لک کی رہائشگاہ پر امیدوار قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا ہماری حکومت کرپٹ سیاستدانوںکا احتساب کرے گی انجم الحسین لک نے کہا ہم پوری برادری کے ساتھ تحریک انصاف کے امیدوار عامر ڈوگر ‘ جاوید انصاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں دریں اثناء عامر ڈوگر نے کہا عمران خان جلد قوم کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرے گی وہ گزشتہ شب یونین کونسل 7 رحیم آباد میں عبدالوہاب خان کی رہائشگاہ پر پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنا وجود کھو چکی ہیں ہر طرف سے بلے کے نشان کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں اس موقع پر میجر (ر) مجیب احمد خان میاں سلیم محمود کملانہ شیخ فیاض ارشد نیاریہ و دیگر بھی موجود تھے۔