ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا: دیوان عاشق بخاری
شجاع آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا 25 جولائی کو این اے 159 سمیت پورے ملک سے مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو گی۔دیوان عاشق حسین بخاری تفصیلات کے مطابق مچڑ برادری کے سر کردہ رہنماؤں ڈاکٹر حافظ سردار ملک جاوید ملک اعوان برادری رانا برادری کی جانب سے دیوان گروپ میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیوان گروپ کے سربراہ دیوان عاشق حسین بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا 25 جولائی کو پورے ملک سے مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو گی ڈاکٹر حافظ سردار ملک کی سربراہی میں دیگر برادریوں کی شمولیت سے دیوان گروپ مضبوط ہو چکا ہے ان شائ اللہ دیوان ذوالقرنین بخاری جیت کر علاقہ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جلسے سے ڈاکٹر حافظ سردار ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوان گروپ نے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کو فروغ دیا ہے دیوان گروپ میں شمولیت پر ہمیں فخر ہے جلسے سے صدر بار ایسوسی ایشن رانا طفیل نون سابق صدر بار سید اشتیاق بخاری نواب فہیم الدین ملک ممتاز مچڑ ملک صفدر جہانزیب مچڑ نے بھی خطاب کیا جب کہ اعوان برادری رانا برادری آرائیں برادری کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔