کرم پور : پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں ہاتھا پائی
کرم پور (نامہ نگار) کرم پور کے نزدیک اڈا موچی پورہ میں امیدوار قومی اسمبلی پی ٹی آئی طاہر اقبال چوہدری کے سرگرم رہنما مونے خان خاکوانی اپنے کارکنوں کے ہمراہ کنونسنگ میں مصروف تھا کہ اسی دوران آزاد امیدوار قومی اسمبلی نعیم خان بھابھہ کا سپورٹر کارکن فہیم شاہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگیا۔ آتے ہی دونوں پارٹیوں میں گالم گلوچ شروع ہوگئی۔اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے دونوں پارٹیوں کے کارکن بڑی تعداد میں اکٹھے ہوگئے تصادم ہونے لگا ۔ مقامی لوگوں کی مداخلت پر تصادم کنٹرول کرلیا گیا۔ تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں تھانہ کرم پور پہنچ کر کاروائی کے لئے درخواست دے دی،