بورے والا کا پروفیسر پتوکی کے قریب 2 ساتھیوں سمیت حادثے کا شکار
بورے والا(نامہ نگار) پتوکی کے قریب گزشتہ شب ٹریفک حادثہ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر صدیق رضوی اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج میں شعبہ بیالوجی کے پروفیسر محمد صدیق رضوی اپنے پرائیویٹ کالج کے لیے فرنیچر کی خریداری کے بعد گوجرانوالا سے ایک پرائیویٹ مزدا ڈالے پر ڈرائیور محمد افضل قریشی ،ہیلپر محمد عرفان بھٹی سکنہ 417ای بی اور کاشف نامی نوجوان کے ہمراہ واپس بورے والا آ رہے تھے کہ پتوکی بائی پاس کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک خراب ٹرالر کو ڈرائیور نہ دیکھ سکا اور تیز رفتار مزدا بری طرح ٹرالر سے ٹکرا گیا جس سے ڈالے کے پرخچے اْڑ گئے جس کے نتیجہ میں پروفیسر محمد صدیق رضوی ،ڈرائیور محمد افضل سکنہ مرضی پورہ ،ای بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور انکا ساتھی محمد کاشف زخمی ہو گیا جبکہ ٹرالر کو ٹھیک کرنے کے لیے اسکے نیچے لیٹ کر کام کرنے والا ایک مکینک جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔