عوام ووٹ دیں اعتماد پر پورا اتریں گے: شیخ طارق رشید
ملتان (سپیشل رپورٹر) این اے 155کی متعددبرادریوں نے شیخ طارق رشید اور احسان الدین قریشی، عامر منظور انصاری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان انہوں نے یوسی 9میں چیئرمین شیخ ندیم اکبر کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی جلسہ میں کیا جس میں پارٹی کے سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید ، ملک انور علی، این اے 155کے امیدوار شیخ طارق رشید، صوبائی حلقہ 215کے امیدوار عامر منظور انصاری، نادر سردار، شیخ بلال، شیخ حاجی اصغر، تاجر رہنما خالد قریشی، ریاض بلو، تسلیم خان، شیخ عبید الرحمن ، عارف بدر قریشی، ابصار قریشی، شیخ الطاف ودیگر نے خطاب کیا جبکہ اندرون شہر کی برادری نہالو والے، بارہ گھوڑے والے، شیخ اکرم حکیم، نادر سردار، چیئرمین اختر عالم قریشی سمیت تاجر رہنما خالد قریشی نے شیخ طارق رشید، حاجی احسان الدین قریشی، عامر منظور انصاری کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر شیخ طارق رشید نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ۔ پہلے بھی حلقہ کی خدمت کی اب بھی حلقہ کی عوام نے منتخب کیا تو ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے این اے 155کے امیدوار شیخ طارق رشید ، صوبائی حلقہ 216کے امیدوار احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شو فلاپ ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما حاجی ارشد بوٹا کی رہائش گاہ یوسی 23منظور آباد میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حاجی اسلم ڈوگر، حاجی محمد علی ، وسیم غفار، سجاد آرائیں، شیخ نعیم، شیخ ندیم اکبر ودیگر نے بھی خطاب کیا شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ ملتان کل بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھااور اب بھی بے زور رہے گا ۔