کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بولٹن مارکیٹ کراچی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ بجھانے کیلئے فوم بھی استعمال کیا گیا ۔تاہم علاقے میں دھواں بہت زیادہ پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
کراچی/ آگ