مکرمی! لاہور شہر میں تجاوزات کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا اور ایل ڈی اے حکام نے آپریشن شروع کر دیا۔ دو روز قبل پیکو روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی تاجروں نے ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم پر تشدد کیا اور افسران کو یرغمال بنائے رکھا اس موقع پر علاقے کے ایم پی اے بھی وہاں آگئے تو تاجروں نے حکومت اور ایل ڈی اے کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی اور مقامی ایم پی اے کے دباؤ پر آپریشن روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے حکم کی راہ میں اگر ایم پی اے حضرات رکاوٹ ہیں تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔ عوامی فلاح کے کاموں میں ایم پی اے حضرات کی دخل اندازی مناسب نہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ ایسے واقعات کا سخت نوٹس لیں۔
(ادیب جاودانی نسبت روڈ لاہور03004344370)
(ادیب جاودانی نسبت روڈ لاہور03004344370)