مکرمی! عظیم ملی نام سے آباد لاہور کی سب سے بڑی رہائشی بستی محمد علی جوہر ٹاؤن گوناگوں مسائل سے دوچار ہے۔ ارباب متعلقہ کو اگر سنٹرل پارک (میاں پلازہ) سے نزدیک اور فیملی ہسپتال و مصعب سکول کے سامنے غلاظت و تعفن سے آلودہ وسیع و عریض علاقہ نظر نہیں آتا تو چند قدم دور چوک انوار مدینہ نظر آنے کے باوجود عملی اقدامات سے عاری چلا آرہا ہے۔ آٹھ سڑکوں کے سنگم پر واقع یہ اہم ترین چوک کم از کم دو تین سال سے ٹریفک سگنل/ دائرہ/ سپیڈ بریکرز سے محروم ہونے کے باعث حادثات کا شکار ہو چکا ہے ہر قسم کی گاڑیاں ٹریفک ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتی رہتی ہیں اور جانی و مالی نقصان ہونے کے باوجود اتھارٹیز ٹس سے مس نہیں ہو پا رہیں۔ خادم پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جن کی سخت گری ضرب المثل بن چکی ہے۔ پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ نہ صرف چوک انوار مدینہ کو محفوظ و مامون بلکہ جوہر ٹاؤن کو بطور کلی پاک و صاف بنانے کیلئے پبلک سرونٹس کوجھنجوڑا جائے کہ اور اپنی حیثیت حلال کی کھائیں وجود کا عملی ثبوت دیں۔ ایم یوسف قریشی جوہر ٹاؤن لاہور فون: 0333-4703656
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024