جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاہین کا یوم تاسیس اگست کو اینٹورین میں منعقد کیا جائے گا

23 جولائی 2009 (14:22)
برسلز (نامہ نگار) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ ( شاہین ) کا سولہواں یوم تاسیس 17 اگست کو بیلجیئم کے شہر انٹیورین میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پارٹی کے دیگر یونٹس سپین، اٹلی اور یونان اور بیلجیئم سے پارٹی کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور تمام کشمیری قوم پرست تنظیموں پاکستان ترقی پسند تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو شرتک کی بھرپور دعوت دی جائے گی۔ پارٹی کے صدر زاہد اقبال خان اور سینئر نائب صدر گلفراز خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروگرام کو کامیاب اور شاندار بنانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور اس پروگرام میں پارٹی کی 16 سالہ کارکردگی، پارٹی پالیسی اور کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بحث کی جائے گی۔