کشمیر لبریشن فرنٹ شاہین کا واں یوم تاسیس راولاکوٹ میں منایا جائے گا

23 جولائی 2009 (14:22)
برسلز (نامہ نگار) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ( شاہین ) کے مرکزی کوآرڈینیٹر شکیل شاکر اور ضلع پونچھ کے صدر سردار مشتاق اور امتیاز عزیز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوم تاسیس کے سلسلے میں راولاکوٹ کے مقام پر ایک عالی شان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام مکاتب فکر، میڈیا اور ترقی پسند افراد کو دعوت دی جائے گی۔ پروگرام میں پارٹی کی 16 سالہ کارکردگی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پارٹی کارکنوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی ایک مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔