گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کرلی

23 جولائی 2009 (12:30)
مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ حرمین شریفین انتظامیہ امور کے سربراہ الشیخ صالح بن عبدالعزیز الحصین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بیت اللہ شریف کو زمزم اور منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ یہ سعادت گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے حاصل کی۔ اس پروقار تقریب میں حرم شریف انتظامیہ کے نائب سربراہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن ناصر الخزیم\\\' مکہ مکرمہ کے میئر اسامہ بن فضل البار\\\' سیکرٹری الشیخ منصور احمد عجاج\\\' مکہ مکرمہ گورنریٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبد اللہ الخضری\\\' وزارت حج کے سیکرٹری حاتم بن حسن قاضی اور مختلف عرب و اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں کے علاوہ بیت اللہ شریف کے متولیان اور مکہ مکرمہ کی سربرآوردہ شخصیات نے شرکت کی۔