پنجاب حکومت نے اضلاع کو مالیاتی ایوارڈ کی پہلی قسط جاری کر دی

23 جولائی 2009 (12:29)
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال 2009-10ء میں جولائی کے لئے صوبے کے 36 اضلاع کے لئے 8 ارب 94 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز ضلعی لاہور کو ملے ہیں جن کا حجم 68 کروڑ 20 لاکھ روپے اور سب سے کم فنڈز ضلع حافظ آباد کو ملے جن کا حجم 10 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔