اوباما انتظامیہ کا اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو گوانتانامو کے قیدیوں کے انٹرویو کی اجازت دینے سے انکار

23 جولائی 2009 (12:24)
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اوباما انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو گوانتانامو اور دیگر خفیہ عقوبت خانوں کے قیدیوں کے انٹرویو کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بش انتظامیہ کے دور میں کی گئی خلاف ورزیوں کے بارے میں تحقیق کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی طرف سے مزاحمت کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے 2 تفتیش کاروں مارٹن سچن اور مین فرید نواک نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کرکے گوانتانامو اور دیگر عقوبت خانوں کے قیدیوں سے ملاقات کرنے اور ان کے انٹرویو کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی جسے ہلیری نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔